کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے کے الیکٹرک، وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
بجلی کے نرخ میں اضافے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو بائیس جنوری کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق بھی درخواست گزارسے دلائل طلب کر لیے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ میں چار روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ غیر قانونی اقدام ہے جسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔