سکھر: عدالت نے خورشید شاہ کی مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد کر دی

Last Updated On 18 December,2019 07:06 pm

سکھر: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خورشید شاہ کی مچلکے جمع کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پی پی رہنما کو کل احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے کہا خورشید شاہ مچلکے جمع کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کریں۔

ادھر قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ کو رہا کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، خورشید شاہ کی رہائی سے متعلق نیب سکھر عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے نیب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کے معاملے پر منگل کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔