میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

Last Updated On 07 January,2020 08:03 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ شہدا میں سکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شامل ہیں۔

 

Advertisement