فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیلئے مفصل جواب نامہ ارسال

Last Updated On 09 January,2020 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے لیے جواب نامہ ارسال کر دیا، ایف اے ٹی ایف کو مفصل جوابات دیئے گئے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے 150 سوالات بھیجے تھے۔

ایف اے ٹی ایف نے 8 جنوری تک سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے لے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستان نے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں۔
 

Advertisement