پنجاب کی اتحادی حکومت پر مشاورت، پی ٹی آئی کا قاف لیگ کی سینئر قیادت سے رابطہ

Last Updated On 13 January,2020 04:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف، اتحادیوں کے معاملات حل کرنے کیلئے متحرک، مسلم لیگ قاف کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں رواں ہفتے ہی مشترکہ بیٹھک کا فیصلہ ہوا ہے، مشترکہ اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور پر بات چیت ہوگی، قاف لیگ کا وفد رواں ہفتے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کرے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت اپنے اتحادیوں کے معاملات کے حل کے لیے سرگرم، وفاق میں جہانگیر ترین کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی کا مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ، دونوں اتحادیوں کے درمیان رواں ہفتے میں اعلیٰ سطح کی مشترکہ بیٹھک ہوگی۔ اہم اجلاس میں اتحادی حکومت کے امور زیر بحث آئیں گے۔

مسلم لیگ ق کی قیادت نے رواں ہفتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں پنجاب کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ق بھی اپنے مطالبات پر حکومتی عملدرآمد کی منتظر ہے۔ ق لیگ نے بھی حکومت سے اپنے حلقوں کے لئے ترقیاتی پیکیج کا مطالبہ کررکھا ہے۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے سامنے گزشتہ اجلاس میں ق لیگ نے باضابطہ تمام مطالبات رکھے جس پر حکومتی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مثبت جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔
 

Advertisement