ملتان: (دنیا نیوز) ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ہے۔ ٹرین کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانگی کے لئے تیار تھی کہ اس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ٹرین نے 11 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے لئے روانہ ہونا تھا۔ کینٹ سٹیشن پر کھڑے ہونے کے باعث معمولی نوعیت کی آگ کو فوری بجھا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موسیٰ پاک ایکسپریس کی اکانومی کلاس بوگی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔ موسیٰ پاک ایکسپریس نے ایک گھنٹے بعد لاہور کے لئے روانہ ہونا تھا۔