لاہور: (دنیا نیوز) آٹے کے بحران پر لیگی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت 805 روپے مقرر کیا، لیکن مارکیٹ میں آٹا 840 سے 850 تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، فلور ملز کے مطابق گندم نہ ملنے سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔
لیگی رکن کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ غریب آدمی کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے آٹے کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، پنجاب میں آٹے کی بحرانی کیفیت کو ختم کیا جائے، حکومت فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، حکومت دکانداروں کو سرکاری ریٹس پر آٹے کی فروخت کا پابند کرے۔