لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین 23 مارچ کو عوام کیلئے چلانے کا اعلان کر دیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے احکامات جاری کئے کہ اورنج لائن ٹرین 2 ماہ بعد مارچ میں عوام کیلئے ہر صورت کھولی جائے۔
پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین سے متعلق بڑا فیصلہ، 23 مارچ کو عوام کے لئے باقاعدہ کھول دی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق چائنیز ٹھیکیدار کام کو بروقت مکمل کریں تاکہ عوام 23 مارچ سے میٹرو ٹرین میں سفر شروع کر سکیں۔
واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ اکتوبر 2015 میں شہبازشریف حکومت نے شروع کیا اور اسے 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم اب تقریبا 2 سال کی تاخیر کے بعد مارچ 2020 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔