آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Last Updated On 22 January,2020 09:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، آنے والے چوبیس گھنٹوں میں بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود اور شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

 

خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سردی نے پنجے گاڑھے ہیں۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے۔ سکردو منفی 15، بگروٹ اور گوپس منفی 12، پارا چنار منفی 9، استور منفی 8، مالم جبہ منفی 7، قلات اور کالام منفی 06 جبکہ مری میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔