تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 24 January,2020 12:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، وزارتوں کا کردار پالیسی سازی تک محدود رکھا جائے گا۔

 

دستاویز کے مطابق وزارت توانائی اب صرف تیل و گیس کے شعبے کی پالیسیاں تیار کرسکے گی، تمام ریگولیٹری اختیارات نئی اتھارٹی کے پاس ہوں گے، پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اتھارٹی 30 جون 2022 تک قائم کرلی جائے گی، 2021 تک گیس کے شعبے کے نقصانات میں نمایاں کمی لائی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس سیکٹر کی تنظیم نو کی منظوری دے چکی ہے۔
 

Advertisement