اسلام آباد: (دنیا نیوز) رکشہ سوار اور ڈرائیورز کیلئے اچھی خبر، پاکستانی کمپنی سازگار انجینئرنگ ورکس نے بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروا دیا۔
سندر روڈ پے واقع سازگار انجینئرنگ ورکس کے پلانٹ پے الیکٹرک رکشہ کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم.کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے خطاب میں کہا کہ دنیا متبالہ زرائع توانائی کی طرف جا رہی ہے اور ہمیں بھی جانا ہوگا، یہی ویژن وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کا ہے، مجھے خوشی ہوئی کہ یہ ہی ویژن سازگار کا بھی ہے۔
ڈائریکٹر سازگار انجینئرنگ میاں عمار نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سازگار الیکٹرک رکشہ ماحول دوست اور پٹرول کے اخراجات سے مستثنیٰ ہے، مینٹیننس فری ہے۔ سازگا الیکٹرک رکشہ کی تعارفی تقریب میں آئے رکشہ ڈرائیورز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل.پی جی اور پٹرول آئے دن مہنگا ہو رہا ہے، بیٹری پے چلنے والا رکشہ بہتر ہوگا جس سے رکشہ ڈرائیورز کا خرچہ بھی کم ہوگا۔
وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم اور سی ای او ساز گار میاں اسد حمید نے ساز گار الیکٹرک رکشہ چلا کر رکشہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔