صادق آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ رات صادق آباد کے قریب گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ قادر پور فیلڈ سے متبادل لائن کے ذریعے گیس فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
صادق آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ممکنہ طور پر تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا، حکام کے مطابق سوئی گیس پائپ لائن دھماکہ کی جگہ کو کھودا گیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیموں نے کھدائی کا سامان موقع سے برآمد کر لیا، دھماکہ خیز مواد کے باعث پائپ لائن میں آگ بھی لگی تھی جسے بجھا دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور مزید شواہد کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، قادر پور فیلڈ سے متبادل لائن کے ذریعے گیس فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔