بھارت کیخلاف قرار داد، گورنر پنجاب کا یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو خط

Last Updated On 28 January,2020 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کے خلاف یورپی پار لیمنٹ میں قرارداد آنے کے بعد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے دروازے پر دستک دیدی، 751 کو خط لکھا ہے، خط میں بھارتی شہریت قانون، کشمیریوں پر مظالم کے خلاف قرارداد جمع کروانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف 30 جنوری کو قرارداد یورپی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی،یورپی اراکین پارلیمنٹ 30 جنوری کو قرارداد کی منظوری کیلئے اپنا کرداد ادا کریں۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مقوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور سی اے اے قانون بھارتی دہشت گردی ہے، بھارتی متنازعہ شہریت بل دنیا میں سب سے بڑے کرائسز کو جنم دے رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، یورپی یونین کے کنونشنز کی خلاف ورزی کی ہے، یورپی یونین اور ممبر ممالک نے ہمیشہ بین الاقومی ایشوز پر کھل کر بات کی ہے جو خوش آئند ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین اور ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے حل اور شہریت بل کی منسوخی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
 

Advertisement