میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں سمندری طوفان گلوریا نے تباہی مچا دی،،بارش اور برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، 200 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
سمندری طوفان گلوریا سپین سے ٹکرا گیا، مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور برفباری سے نظام زندگی منجمد، تیس صوبوں میں ویدر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ویلینشیا میں ایک سو پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے لگیں۔
ایک سو بیس کونسل نے اسکولوں میں چھٹی دے دی۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی۔ برفانی طوفان کی وجہ سے دوسو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔