یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ‘’رائیڈ وِد پرائیڈ’’ کے عنوان سے تقریب، طالبات کو ڈرائیونگ کی تربیت

Last Updated On 31 January,2020 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ‘’رائیڈ وِد پرائیڈ’’ کے عنوان سے تقریب سجائی جس میں طالبات کو ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی۔ سی ٹی او لاہور نے لائسنس دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے طالبات کو بااختیار بنانے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں ’’رائیڈ ود پرائیڈ‘‘ پراجیکٹ کا آغاز ہوا۔ سی ٹی او لاہور تقریب کے مہمان خاص تھے جبکہ یو سی پی فیکلٹی اور ٹریفک وارڈنز نے بھی شرکت کی۔

طالبات نے ہیلمٹ پہن کر گلابی رنگ کی سکوٹیز سنبھالیں اور خوب مشق کی۔ سی ٹی او لیاقت علی ملک نے ٹریننگ لینے والی طالبات کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اعلان کیا۔

طالبات نے ‘’ رائیڈ ود پرائیڈ’’ پراجیکٹ پر یو سی پی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یو سی پی میں طالبات دو روز کے لیے سکوٹیز کا اجرا کروا سکتی ہیں۔ تقریب میں سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کو شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔