لاہور: (روزنامہ دنیا ) اتحادیوں کے معاملات پر حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کی ملاقات میں طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آئے ؟ محکموں میں مختلف آفیسرز کی پوسٹنگ ٹرانسفر کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات میں جب یہ معاملہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے انکی سفارش پر آدھی ٹرانسفرز کر دی ہیں جس پر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ غلط بیانی نہ کریں۔ بتائیں کون سی ٹرانسفرز کیں؟۔
جواب میں پرنسپل سیکرٹری صرف 2 ٹرانسفرز بتا سکے۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ابھی آدھی ٹرانسفرز کی سفارش نہیں کی تو آپ نے کیسے یہ ٹرانسفرز کر دیں جس پر وہ غصے میں آگئے۔