اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں تو فضل الرحمان کو گرفتا ہونا چاہیے، آخر رکاوٹ کون ہے؟ ایک مرتبہ گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے وزیراعظم کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62 پر پورا اتریں تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور وہ کہاں ہیں۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کچھ دن پہلے بیان دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتا کرنا چاہیے اور کہا کہ ان پر آرٹیکل چھ لاگو ہوتا ہے۔ اگر وزیراعظم کہہ رہے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کو گرفتا ہونا چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ رکاوٹ کون ہے؟
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی تاریخ میں انہوں نے جو تاریخی اقدام اٹھائے ہیں تو یہ اقدام بھی اٹھائیں۔