اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کریں۔
وزیراعظم صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات بھی ہوگی۔
سردار عثمان بزدار اور چودھری سرور وزیراعظم کو صوبے کے امور پر بریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔