پیرس: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گا، اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے بھی سفارتی محاذ پر 12 ممالک کو اپنے حق میں ووٹ کے لیے تیار کر لیا۔
پاکستان کا گرے لسٹ سے چھٹکارا، فیصلے کی گھڑی سر پر، پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس، پاکستان بھی 12 ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
پیرس میں 37 ممالک پر مشتمل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہداف پر عمل درآمد سے آگاہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 12 ملکوں کی حمایت ملنے کی امید ہے، چین، ترکی اور ملائشیا پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں ڈال کر 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا تاہم بعد میں مدت مزید 3 ماہ بڑھا دی گئی۔