مقبوضہ وادی: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، آپریشن کی آر میں 2 کشمیری نوجوان شہید

Last Updated On 22 February,2020 02:51 pm

وادی: (دنیا ینوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سرچ آپریشن کی آر میں اننت ناگ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ایک نوجوان کی شناخت مقامی کمانڈر فرقان کےنام سے ہوئی ہے، وادی میں 202 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، 5 اگست سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قابض فوج پراکسی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔