جسٹس فائز عیسیٰ ریفرنس: اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کرلی

Last Updated On 24 February,2020 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی فائز عیسیٰ کیس لڑنے سے معذرت کر لی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔

 سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی، کہتے ہیں کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے، ذاتی طور پر کیس میں وفاق کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ اٹارنی جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کی اس کیس میں تیاری ہے، عدالت سے استدعا ہے درخواست کو قبول کیا جائے، حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔