آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر سٹاف سطح پر معاہدہ

Last Updated On 27 February,2020 11:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر سٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا امکان ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزے کا معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔