دوحہ: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دوحہ میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں امریکا طالبان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے، افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی، افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔