آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب کا وفات پانیوالے علی نواز شاہ کو جاری نوٹس واپس

Last Updated On 02 March,2020 06:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وفات پانے والے علی نواز شاہ کو جاری نوٹس واپس لے لیا ہے۔ ادھر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ خورشید شاہ شاہ سپننگ ملز میں پارٹنر ہیں۔

ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق علی نواز شاہ بھی شیئر ہولڈر ہیں، جس پر جے آئی ٹی نے مرحوم علی نواز شاہ سمیت تمام شئیر ہولڈرز کو سمن جاری کیے۔

نیب سکھر کے علم میں نہیں تھا کہ علی نواز شاہ انتقال کر چکے ہیں۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر متوفی علی نواز شاہ کو جاری سمن واپس لے لیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے غلطی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
 

Advertisement