اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی قیادت نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی امور، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عمران خان نے بھارت میں ہندوتوا نظریات اور کشمیریوں کے مصائب کا ذکر کیا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ملاقات.ملاقات میں باہمی تعلقات ،خطے اور عالمی امور پر گفتگو.وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 2, 2020
1/4 pic.twitter.com/tbYuBtPwHH
وزیراعظم نے معزز مہمان کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے معاشی تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بشمول مسلم کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردارادا کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کا اہم پیغام وزیراعظم عمران خان کو پہنچایا جبکہ سعودی نائب وزیر دفاع نے سعودی قیادت کا پیغام وزیراعظم کو دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت سے خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا.وزیراعظم نے بھارتی مظالم روکنے کیلئے مسلم امہ سمیت عالمی برادری کی اہمیت پر زور دیا.وزیراعظم نے بھارتی متنازعہ شہریت کے قانون کے بارے میں بھی بتایا.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 2, 2020
3/4 pic.twitter.com/A1RDD8DcUX
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کو اقتصادی تعاون فراہم کیا، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلم اقلیت مظالم کا شکار ہے۔
سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ۔
نئی دلی میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی ،مسلمانوں کی شہادتیں قابل تشویش ہیں.نائب وزیردفاع نے سعودی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا.خالد بن سلمان کاباہمی تعاون اورتعلقات مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اظہار.دونوں ملک دیرینہ شراکت دار اور ہمیشہ ایکدوسرے کے ساتھ کھڑےہونگے
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 2, 2020
4/4 pic.twitter.com/2MuOaF7s0y
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، خطے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔
ملاقات کے دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک سعودی تعلقات بہت گہرے ہیں، انہیں پائیدار شراکت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
سعودی وزیر نے سعودی مسلح افواج کو پاکستان اور سعودی عرب میں تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے اعادہ کیا کہ سعودی عرب خطے میں پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کی کوششوں کو سراہنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔