ملتان: (دنیا نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں سابق رکن صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو جمعہ کو طلب کرلیا۔
نیب ملتان نے شوکت بسرا کو تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیب نے شوکت بسرا سے اثاثوں سے متعلق جواب طلب کر رکھا ہے۔