نیب اختیارات بنیادی حقوق کے منافی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Last Updated On 11 March,2020 05:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات بنیادی حقوق کے منافی قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اقدامات اور اختیارات پر چند پابندیاں عائد کیں تھیں۔

پی ٹی اے کے دو افسران کی ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب اختیارات کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق نیب پی ٹی اے افسران کی ضمانت کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کرے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 56 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں چیئرمین نیب کی جانب سے گرفتاری کے اختیارات کی تشریح کی گئی تھی۔