اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن 221 ویں روزمیں داخل ہوچکا، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ دلی فسادات میں 53 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے مگر کسی بی جے پی رہنما نے مذمت تک نہیں کی۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے، توقع کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ بریکنگ کابل میں پاکستانی ویزہ سیکشن اسٹاف میں کروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پاکستان عالمی وبا کے خلاف اقدامات اٹھا رہا ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے بارڈر، ائیرپورٹس پر ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔