لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔
پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے، پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے، مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا مصافحہ سے گریز اور بار بار ہاتھ دھوئیں، مشکوک مسافر کو فوری قرنطینہ بھیجا جائے گا، غیر ضروری آمدورفت سے گریز کیا جائے، پنجاب کے 3 ہسپتالوں میں تیاری کرلی گئی ہے۔