کراچی: (دنیا نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ علی ایم شیخ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا، جون، جولائی کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے پرغور و خوض شروع کر دیا گیا، قبل از وقت تعطیلات سے متعلق عدلیہ اپنے فورم پر جائزہ لے گی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق تعطیلات سے متعلق کوئی بھی فیصلہ عدالتی فورم پرکریں گے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ علی ایم شیخ کا کہنا تھا کہ عدالتوں، جیلوں میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قبل از وقت تعطیلات سے متعلق عدلیہ اپنے فورم پر جائزہ لے گی۔