اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیات کرائی جائے، وزیراعظم عمران خان صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں۔
مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری ہو رہی ہے، کروڑوں روپے رشوت لے کر ماسک سمگل کئے گئے، ملک میں قلت جبکہ چور مافیا ماسک پر بھی پیسہ کما رہا ہے، ایسی صورتحال میں کورونا سے قوم کو کیسے بچایا جائے گا۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا نیب حکومت گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔