لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور بر وقت اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔