اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، ہر قسم کا ایئر ٹریول 2 ہفتے کیلئے بند ہوگا، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا گیا، فضائی آپریشن کرونا کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا۔
معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے ہوگا، فیصلہ حکومت کیلئے مشکل تھا لیکن صورتحال دیکھتے ہوئے کیا گیا، عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سے باہر ہیں ان کو واپس آنےکی اجازت ہوگی، پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سے باہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، ایئرپورٹ پراسکریننگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پاکستان میں یہ وائرس بیرون ملک سے آیا۔
یئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سینٹر بنا رہے ہیں، 2 روزمیں مزید قرنطینہ سینٹرز بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں 600 کمروں کاآئسولیشن سینٹربنارہےہیں،2 روزمیں مزیدقرنطینہ سینٹرزبنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں جو وینٹی لیٹرز ہیں وہ استعمال شدہ ہیں، کوشش ہے ایک مریض ایک ہی کمرے میں ہو، چین میں پاکستانی سفارتخانے میں این ڈی ایم اے کا آفس کھول رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 سکینراور 20 ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں، 1.5ملین ماسک پنجاب کیلئےمختص کیے ہیں، جو ایک دو روز میں پہنچ جائیں گے، آئندہ 10سے 12 روزمیں 80 ہزارٹیسٹ کٹس مل جائیں گی۔
اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہے، کوارڈی نیشن کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے گی، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں، عوام قومی سطح کے اقدامات پر عمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل نیشنل کوآرڈیننشن کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پرنظر رکھے گی، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی، صوبوں، وفاق کے درمیان کوارڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے گا، ڈاکٹر، میڈیکل سٹاف کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں 186 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہے، 11 ہزار 431 اموات ہوچکی ہے، 92 ہزار مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، پاکستان میں اس وقت 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے 664 مشتبہ کیسز شامل ہوئے۔
معاون خصوصی ظفر مرزا نے مزید کہا کہ تفتان میں انتظام کیوجہ سے کیسز کا پتا چلا، یہ ایک مثبت پہلو بھی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں پوائنٹ آف انٹریز میں 13 ہزار 991 لوگوں کی سکرننگ کرچکے ہیں۔