کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لاک ڈاؤن کو کرونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل قراردیدیا جبکہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق مشکل فیصلے کرنے کی گھڑی آگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان کو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہر صورت جانا ہوگا۔ ہردن اورگھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلے کو مشکل بنارہی ہے۔
Pakistan must move towards a #lockdown. Every hour, every day that we delay is going to make dealing with the pandemic more difficult. We’re already late, should’ve done it earlier, need decisive action ASAP to mitigate this crisis now. 1/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کرنے میں پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں، جلد از جلد بحران میں کمی کے لئے لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ لینا ہوگا، کوئی صوبہ تن تنہا کرونا وائرس کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
No province can handle this alone. We need the full force of the federal government to facilitate a lockdown, increase tests and assistance for those in need. While we hope for the best we must prepare for the worst. 2/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کو قابل عمل بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد چاہیے، لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہیے۔
At this rate our health system will be overwhelmed. We must learn from the experience of other countries. It’s a question of when not if. Stay at home now until the government makes up its mind. Stay at home to protect yourselves & others. 3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں ہم اچھے کیلئے پُرامید ہیں، وہیں بدترین کیلئے بھی تیار ہیں، بدترین صورتحال پیش آئی تو ہمارا صحت کا نظام اتنی استطاعت نہیں رکھتا، ہمیں دوسرے ممالک کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم کیا کریں گے، مسئلہ ہے کہ ہم کب کریں گے، جب تک حکومت لاک ڈاؤن کیلئے تیار نہیں ہوجاتی،عوام اپنے گھروں پر رہیں، شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں پر رہیں۔
دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلے کرنے کی گھڑی آگئی ہے۔
Time for some tough decisions. CM Sindh has discussed with Governor Sindh, Corps Commander Khi, DG Rangers & IG Sindh to ensure full implementation of Govt’s decision of keeping people at their homes. #SindhGovt will ensure that grocery & medical shops remain open
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 21, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گورنر، کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے بات کی ہے، لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے حکم پرعملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
CM Sindh has reached Expo Centre Khi to see the arrangements of the field hospital or isolation centre set by #SindhGovt to treat #COVIDー19 patients
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 21, 2020
ٹویٹر پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت یقینی بنائے گی کہ گروسری اورمیڈیکل اسٹورکھلےرہیں۔