لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ 14 دن شہباز شریف میو ہسپتال کوآرٹین (قرنطینہ) کرایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے۔
میری وزیر اعظم @ImranKhanPTI سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلئے خصوصی اجازت دی جانی چاہئے اور 14 دن ان کو میو ہسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انھیں احساس ہو کہ ہسپتال کی کیا اہمیت ہے ۔۔۔ https://t.co/DQzjWFEFEC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2020
ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے مزید لکھا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔
شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟