کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے وفاقی کابینہ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اتحاد یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات میں پیشرفت سے اطمینان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی اور حکومت کا حصہ ہیں۔ ایم کیوایم کے تحریک انصاف کے ساتھ جو معاہدے تھے، وہ حتمی شکل میں آ گئے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد شہری علاقوں کے لئے ایک یادگار دور کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ایم کیوایم پاکستان مرکز آیا تھا۔