وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

Last Updated On 23 March,2020 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کرونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں معیشت پر کرونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کو پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ تعمیرات کےشعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی جبکہ غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غورکرے گی۔

اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائےگی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعہ ہو گا۔ مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ وفاقی وزراءاجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
 

Advertisement