اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لئے سوچتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے، وزیراعظم نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے، کھربوں روپے کا پیکیج عمران خان کے اپنی قوم اور غریب عوام کے لئے احساس کی جھلک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے، معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکیج ہے۔
ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔#COVID2019 #StaySafeStayHome #PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 25, 2020
یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیئے ہیں۔#COVID2019 #PMIK #StayAtHomeSaveLives
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 25, 2020
برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔#COVID2019 #StaySafeStayHome #PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 25, 2020
معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔#COVID2019 #PMIK #StayAtHomeSaveLives
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 25, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے۔وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے۔#COVID2019 #PMIK #StayAtHomeSaveLives
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 25, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقے کے لئے 200 ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے، برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے برآمد کنندگان کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی، یوٹیلٹی سٹورز کے لئے 50 ارب روپے کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لئے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات پر15روپے فی لیٹرکم کر دیئے ہیں، ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لئے سوچتی ہے، ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔