اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ اور ایران سے واپس آنے والے پاکستانیوں کرونا حفاظتی انتظامات کے تحت قرنطینہ سنٹرز منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے 63 زائرین کو فیصل آباد قرنطینہ سنٹر منتقل کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پاک آرمی اور پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنکاک میں 21 مارچ سے پھنسے پاکستانی بھی آج وطن پہنچ گئے، انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر سکریننگ کے بعد قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے آج مزید ایک ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، مزید 31 افراد بھی بیماری کا شکار ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 1526 ہو گئی۔