پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان انتقال کر گئے

Last Updated On 31 March,2020 01:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ میر جاوید رحمان کو ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چند روز قبل انہیں دل کا دورہ بھی پڑا جس کے سبب انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور جان، جان آفریں کے سپرد کر دی۔

ان کی وفات پر سیاسی و صحافتی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔