اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کورونا سے نبردآزما جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں، بھارت کے تمام اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک گفتگو انتہائی سود مند رہی، انتونیو گوتریس نے تیسری دنیا کے ملکوں کیلئے علم بلند کیا، ہم نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں کی سٹرکچرنگ کی تجویز دی ہے۔