ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج، انڈین ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

Last Updated On 13 April,2020 10:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

بھارتی ناظم الامور گرو اہلوالیا کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بھارت نے گزشتہ روز دودھنیال، رکھ چکری، چڑی کوٹ اور بروھ سیکٹرز پر شدید فائرنگ کی تھی جس سے ایک بچہ شدید اور چار شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین آرمی کی جانب سے شہری آبادی پر مارٹر گولے، بھاری توپ خانہ اور خودکار اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اوسی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، معصوم بچہ شہید


ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے 2003ء سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے رواں سال 549مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔