وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرا دیا: فردوس عاشق

Last Updated On 15 April,2020 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا ینوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرا دیا، کرفیو لگائیں، فیکٹریاں بند کر دیں، سب سندھ حکومت کے اختیار میں ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس ساری دنیا کا خفیہ دشمن ہے، کورونا کا واحد علاج احتیاط ہے، کل مشاورت سے فیصلے ہوئے، وزیراعظم نے خود اعلان کیا، سندھ کے 2 ایشوز پر تحفظات تھے، قومی رابطہ کمیٹی نے سب کو ساتھ لے کر فیصلے کیے، 18 ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبوں کا اختیار ہے، وزیراعظم نے کہا صوبے صورتحال دیکھ کر فیصلے کریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت سندھ کے ترجمان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے معنی خیز انداز میں لوگوں کی اموات کی بات کی۔ انہوں نے کہا سندھ میں اگر اقدامات کیے گئے تو اموات کی تعداد کیوں زیادہ ہے ؟ اختیارات کیساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہوں گی، عوام کو ضروری اشیا کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آپ جو کہہ رہے ہیں وہ کر نہیں رہے، آج ثابت ہوا کورونا کا پھیلاؤ سندھ میں زیادہ ہے۔  

Advertisement