لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی ڈسٹربیوشن کمپنیوں کو پندرہ سو سے تین ہزار روپے تک کے صارفین کو بلوں سے استثنیٰ دینے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دیدی ہیں۔
ڈی جی انڈسٹریز کی جانب سے 13 اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان بازار لگانے کی تجویز کیساتھ ساتھ ٹارگٹ سبسڈی دینے کے لیے بھی کام شروع کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر رمضان بازاروں کی جگہ مخصوص دکانیں لگائی جائیں گی۔ ان دکانوں پر اشیاء خورونوش پر سبسڈی دی جائے گی۔
کورونا کے پیش نظر پنجاب میں رواں سال رمضان بازار نہیں لگیں گے جبکہ عوام کو بجلی کے بلوں کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں حکمت عملی طے کی گئی تھی۔