لوگوں کو فوری معلومات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے: وزیر خارجہ

Last Updated On 17 April,2020 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جدید دور میں لوگوں کو بروقت اور معتبر اطلاعات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایف ایم ڈائریکٹ موبائل اپیلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں مقرر کردہ فوکل پرسنز کو اطلاعات کی بروقت فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے کوشاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ حالات میں ڈیجیٹلائزیشن اور نظم ونسق کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔