خدارا! مرض کو آسان نہ لیا جائے، ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن سخت کرنیکا مطالبہ کردیا

Last Updated On 22 April,2020 10:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے بارے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا اس مرض کو آسان نہ لیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

ڈاکٹروں نے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، مساجد میں لوگ جمع ہونگے تو وائرس زیادہ پھیلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں، ایسا نہ ہو کہ ہم سڑکوں پر علاج کریں۔ انہوں نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔