اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت ان لوگوں کو مساجد سے نہیں روکے گی جو جانا چاہتے ہیں، نماز اور تراویح سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری علماء پر ہے۔
وزیر مذہبی امور کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کرے ملک بھر میں ایک ہی دن روزے کی خواہش زندگی میں ہی پوری ہو جائے۔ مساجد کے متعلق حکومت نے کافی مشکل فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نمازیوں سے متعلق کچھ شرائط اور لائحہ عمل ہے۔ نماز اور تراویح سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری علمائے کرام پر ہے۔