کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، افسران کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا۔
صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس اپنے فرائض انجام دیں گے۔ صوبے بھر میں سپلائی پرائسز کے افسران تمام پرائس مجسٹریٹس کیساتھ کارروائی کریں گے۔
صوبے بھر میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ماہ رمضان کے پہلے دن ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ اگر کسی دکاندار، فروٹ یا سبزی والے کے پاس پرائس لسٹ نہیں ہوگی تواس کے خلاف کارروائی ہو گی۔