لاہور: ( روزنامہ دنیا) محکمہ صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے جراثیم کش ٹنل کو غیر موثر قرار دے دیا۔
مختلف مقامات پر لگائے گئے جراثیم کش گیٹ سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں، کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہیں کہ جراثیم کش گیٹ کو مزید نہ لگایا جائے۔
خیال رہے لاہور میں نجی کمپنی نے ایک واک تھرو گیٹ بنایا ہے جس میں سے گزرنے پر جسم پر جراثیم کش دوا کا سپرے ہوتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر جسم پر موجود تمام جراثیم کو مارا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ کرونا (کورونا) وائرس کا علاج تو نہیں آیا لیکن احتیاطی تدابیر پر کام کیا جا سکتا ہے اور اُسی ایک تدبیر پر انہوں نے کام کیا ہے۔