خسرو بختیار سے چینی سفیر کی ملاقات، کورونا کی مشکلات میں چین کے تعاون کو سراہا

Last Updated On 30 April,2020 07:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ خسرو بختیار نے کوویڈ 19 کے باعث مشکلات میں چین کے تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کا معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم کردار ہوگا۔ مستقبل میں راہداری منصوبہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ راہداری کے دوسرے مرحلے میں ترجیح معاشرتی اور معاشی شعبے کے منصوبوں پر ہے۔ تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے اداروں کی تعمیر اور گورنس کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کو ہر مدد فراہم کرے گا۔